اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش دہشتگردوں نے سرکاری عمارت سے نکلنے پر مجبور ہونے کے بعد وہاں بم نصب کردیئے اور عمارت کے بعض حصوں کو نذرآتش کردیا- اس سے قبل بعض خبروں میں بتایا گیا تھا کہ الرمادی کے مرکزی علاقے پر داعش دہشتگردوں نے قبضہ کرلیا ہے جہاں عراقی فوج اور داعش دہشتگردوں کے درمیان شدید لڑائی ہورہی ہے- دوسری جانب عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے عراق کو جدید قسم کے ہتھیار فراہم کئےجانے کا مطالبہ کیاہے- واضح رہے کہ الرمادی میں جاری شدید لڑائیوں کی بناء پر اس شہر کے ایک لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو ترک کرکے محفوظ مقامات کی سمت چلے گئے ہیں.
.......
/169